افغانستان میں کامیابی سعودی مدد کے بغیر ممکن نہیں، فواد چودھری

0
806

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر سعودی عرب کا بہت گہرا اثر ورسوخ ہے، اس کی مدد کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن میں جنگ بندی کی بات کی تھی۔ وزیراعظم کی بات کے بعد یمن میں معاملات آگے بڑھے ہیں۔ ان کے کہنے پر یمن میں جنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر سعودی عرب کا بہت گہرا اثر ورسوخ ہے، اس کی مدد کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان اپنا رول ادا کر رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑا کردار نہیں نبھایا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی سے مل کے نمٹیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے اس اتحاد کی ہیت اور نوعیت بتائی۔ راحیل شریف کا سعودی عرب میں ہونا پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے۔ جب اپنا آدمی اہم پوزیشن پر ہو تو اس کا ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY