نصرت نسیم کی دو نظمیں

0
1237

خدا شناسی

ایبٹ آباد کے مضافات میں
گھناجنگل ڈوبتا سورج،نیلاآسمان اوربادلوں کے سو رنگ، جنگلی پھولوں کی مہکار
پرندوں کی چہکار
یخ بستہ ہوائیں
ایسے سمےروح سے صدا
سبحان اللہ
سرگوشیوں میں رب کوپکارا
میری روح نےصدا دی
کائنات کے حسن میں حسن لازوال کو پایا
اوراس کے جلووں میں خالق کا پر تو نظر آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رنگارنگ پھولوں کی بہار
شاخوں پر کھلےہررنگ کے پھول
ان کی بہار ومہکار
جسم و جاں معطر
روح سرشار
دل سے آواز
سبحان اللہ یا اللہ
تیرےکیسے کیسے رنگ
ہررنگ میں تیرا جلوہ
ہرانگ میں تیرا جمال
تجھ سےبڑھ کرکس کا رنگ
بس مجھے اپنے رنگ میں رنگ دے
اپنی محبت کی مہک سے مہکادے

نصرت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY