اسکے بعد باری آتی ھے آپکے استعمال میں آنے والے کپڑوں کی, وہ آپ موسم کے لحاظ سے ھی ساتھ رکھیں کوشش کریں کے کم وزن ھی اٹھانا پڑے, ایسے لباس ساتھ رکھیں جو جلد میلا نا ھو پھر ریشمی پلسٹر کپڑا کا لباس بھی نا رکھیں کیوں کہ اکثر لوگوں کو الرجی کرتے ھیں ایسے کپڑے ، بس پہننے کے وہ کپڑے ساتھ رکھیں جو آپ کو آرام دہ لگیں مرد حضرات تو پینٹ شرٹ میں بھی وقت گزار لیتے ھیں انکے لئے اس طرح آسانی ھو گی 1گر پندرہ دن رھنے کا سوچ رھے ھیں تو پھر دو پنٹ شرٹ اور ایک شلوار سوٹ کافی ھے باقی سردی کے کپڑے اگر سردی میں جارھے ھیں تو اور خواتین اپنے ساتھ بڑی چادر ضرور رکھیں یا اوڑھ کر جائیں

imam-mosa-kazim

حرم میں بغیر چادر یا حجاب کے اندر داخل نھٰیں ھونے دیا جاتا – لباس ساتھ رکھنے کے بعد باری ھے جوتوں کی اگر آپ کو لگ رہا ھے کہ آپکے پہننے والے جوتے بہت آرام دہ اور نرم ھیں تو ٹھیک ھے ایک ھی جوتا ساتھ رکھیں ورنہ الگ سے چپل بھی ساتھ رکھیں لیکن اگر ایک جوتا ساتھ لے جارھے ھیں تو اس کی مضبوطی کا خیال رکھیں تاکہ سفر میں ٹوٹ نا جائے

یہ ذہن میں رکھیں کہ زیارات پر جاتے ھوئے آپکو پیدل زیادہ چلنا ھوتا ھے – اگر جوتا مضبوط پائئدار ھو گا تو آپ کو جوتے کی وجہ سے کوئی پریشانی نھیں ھو گی – اب اگر آپ نے جہاز سے جانے کی تیاری کی ھے تو باری ھے آپ کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی

آپ کسی اچھی ایئر لائن کی ٹکٹ خرید کریں جن کی سروس کی اچھی مشہوری ھو اسکے علاوہ ایک اور بات بھی ھے ایجنٹ حضرات اور قا فلہ لے جانے والے بچت کرتے ھیں ڈائریکٹ عراق کے لئے نھیں جاتے ان روٹس سے جاتے ھیں جہاں رکنا پڑتا ھے اس سے جہاز کے کرایہ میں کافی بچت ھو جاتی ھے اگر آپ ڈائریکٹ عراق کے کسی شہر کی ٹکٹ خرید کریں تو آپ نجف یا بغداد سیدھے بغیر رکے جا سکتے ھیں لیکن وہ سیدھی فلائٹ کی ٹکٹ زرا مھنگی ھو گی اگر آپ رک کے ساتھ جائیں تو وہ جس ملک کی ایئر لائن ھو گی اسی ملک میں ایر پورٹ پر آپکو سٹے کر وا کر پھر آگلی فلائٹ سے بغداد یا نجف پہنچائیں گے

emirates-airlines

مثلا اگر دبئی کی ایئر لائن ھے تو آپ کو پاکستان سے جاتے ھوئے دبئی ایر پورٹ پر رکنا ھو گا اگر قطر ائر لائن سے آپ جارھے ھیں تو آپ کو لازمی دوحہ ائر پورٹ قطر میں رکنا ھوگا یہ آپ کا سٹے ، 3، 4، 6 ،یا کبھی کھی 8 گھنٹے کا بھی ھو سکتا ھے – میں قافلہ کے ساتھ گئی تھی اور ھم لوگ آتھ گھنٹے قطر دوحہ ایئر پورٹ پر سٹے کرنے کے بعد آگے روانہ ھوئے تھے – دوحہ کا ایئر پورٹ بہت خوبصورت ھے دنیا کی جنت کہہ سکتے ھیں ایسا ھے ، بڑے بڑے شاپنگ سنٹر بھی ھیں ھوٹل بھی ریستوران بھی لیکن ھمارے ملک کی کرنسی کے سامنے ان کی کرنسی بہت زیادہ ھے تو کچھ خریداری کرنا ایک عام پاکستانی کے بس میں نھیں ھے یہی حال دبئی ایر پورٹ کا بھی ھے اسی لیئے بہتر ھے جب اتنا لمبا سٹے آپکو کرنا ھے تو آپ کچھ سنیکس کچھ بسکٹ اور جو بھی خشک کھانے پینے کی چیزیں آپ لے جانا چاھیں لے جائیں تین پیک مشروب بھی لے جائے جا سکتے ھیں

doha-intl-airport

ڈرائی فروٹ بھی جو آپ کو پسند ھے ،کھانے پینے کی یہ تمام چیزیں آپ اپنے ھینڈ کیری میں رکھیں تاکہ آپ کے پاس ھوں اور ضرورت پر آپ استعمال کر سکیں کیوں کہ آپکا باقی سامان جو آپ نے ٹیگ لگوا کر جمع کروایا تھا وہ آپ کو اگلے سفر پر جاکر پہنچنے کے بعد ھی ملے گا –

dry-fruit

ہاں پانی ساتھ نا لے جائیں اسکا انتظام ایئر پورٹ والوں نے کیا ھوا ھے انتہائی صاف ستھرا پانی پینے کے لئےہے۔ گرم پانی اور ٹھنڈا پانی دونوں لیا جا سکتا ھے – اس کے علاوہ ایئر پورٹ پر نماز کے لئے انتہائی صاف اور خوبصورت جگہیں بنی ھوئی ھیں پھر اوپر سے نیچے جانے کے لئے لفٹ تو ھیں الیکٹرک سیڑھیاں بھی ھیں ان کے علاوہ فٹ پاتھ بھی ھیں جو الیکٹرک ھیں ھو آٹو میٹک ھیں جائے راستہ خود ھی چلا کر منزل تک پہنچا دیتا ھے –

اس کے علاوہ آپ اگر لمبے انتظار سے تھک گئے ھیں تو پھر آپ آرام بھی کر سکتے ھیں آرام کرنے کے لئے الگ سے ریسٹ روم بنے ھوئے ھیں جس میں ٹیک لگانے والی بڑی بڑی لمبی کرسیاں رکھی ھوئیں ھیں آپ وہاں لیٹ کر سو سکتے ھیں لیکن سونے میں اتنا خیال رھے آپکی اگلی فلایئٹ کب ھے یعنی کس وقت اگلی منزل کی طرف جانا ھے اسکے لئے بھی آپ اپنی ٹکٹ سے فلایئٹ نمبر اور شہر کا نام پڑھ کر الیکٹرک گایئڈ بورڈ سے معلومات لے سکتے ھیں اگر نا سمجھ آئے تو ایئر پورٹ کے عملے کو اپنی ٹکٹ دکھا کر پوچھا جا سکتا ھے –

doha-qatar-airport

جیسے ھی وہ آپکا وقت جو وہاں رُکنےکا تھا پورا ھوگا آپکو اگلی پرواز پہ روانہ ھونا ھو گا وہاں سے آپکی فلائٹ بغداد کے لئے ھو گی یا نجف کے لئے یہ علم آپکو پہلے سے ھی ھو نا چاھیئے جب آپ پاکستان سے ھی چلیں گے – اب آپ کی روانگی دوحہ سے جیسے ھو گی آپ ٹھیک دو گھنٹے میں بغداد پہنچ جائیں گے

باقی اگلی قسط

رافیعہ گیلانی۔ راجن پور

SHARE

LEAVE A REPLY