یال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا نے شاید چھٹا جوہری تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا میں 5٫6 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز جس حصے میں تھا وہاں اس ملک کے جوہری تجربہ کرنے کی تنصیبات واقع ہیں۔ قبل ازیں جب ایسے جھٹکے محسوس کیے گئے تو اس وقت بھی شمالی کوریا نے جوہری تجربات کیے تھے۔
امریکی ارضیاتی سروے اور زلزلوں سے متعلق چین کے ادارے نے ان جھٹکوں کی شدت 6٫3 بتائی ہے۔
پہلے جھٹکے کے آٹھ منٹ بعد چینی ادارے کے مطابق 4٫6 شدت کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جو کہ غیر معمولی نہیں تھا اور حقیقاً یہ ایک میگا ٹن کے جوہری تجربے سے وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔
ادھر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ہائیدروجن بم تیار کر لیا ہے جسے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔













