لندن سے کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی اور فکری دورے پر تشریف لائے صفدر ھمدانی کے اعزاز میں ہفتہ دو ستمبر کی شام کویت کی فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ نے ایک عشایئے کا اہتمام کیا
ایف ڈبلیو ٹی کے چیرمین پیر امجد اس عشایئے کے میزبان تھے جو گرین ایپل ہوٹل میں منعقد ہوا اور جسمیں ٹرسٹ کے اعلی ارکان کے علاوہ کیمونٹی کے چنیدہ افراد نے شرکت کی

پیر امجد نےجناب صفدر ھمدانی کو فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ اور اسکے تحت راولپنڈی میں کامیابی سے چلنے والے فرینڈز ہسپتال اور اسکے حوالے سے دیگر منصوبوں سے آگاہ کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کویت میں صرف پاکستانی کیمونٹی کے با ثروت لوگ ہی نہیں بلکہ عالم لوگ بھی مدد گار ہیں اور اسی طرح ہم سب مل کر پاکستان میں طبی سہولتوں کے فقدان میں قدرے بہتری کی مساعی کر رہے ہیں

صفدر ھمدانی اس موقع پر ٹرسٹ کے ارکان اور جناب امجد کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم ملک نور محمد کو یاد کیا جو اس ٹرسٹ کے روح رواں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نور نے سب سے بڑا کام یہ کیا کہ ایسے کاموں کے لیئے ایک جماعت تیار کی جو انکے بعد بھی اس نیک کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ٹرسٹ کی مزید کامیابی کی دعا بھی کی
شاہین اشرف علی
طارق اقبال
تصاویر،شہزاد













