روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

0
785

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں ۔

ملتان، بہاولنگر، ٹھٹھہ اور دادو سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
ملتان کے نواں شہر چوک میں قومی امن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
بہاول نگر میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے میانمار حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا۔

دادو میں صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ریلی نکالی۔
ٹھٹھہ میں بھی شہریوں نے پریس کلب تک مارچ کیا۔
دریں اثنا او آئی سی نے ر وہنگیامسلمانوں پرڈھائےجانےوالےمظالم پرشدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،جدہ سے جاری تنظیم کے بیان میں اوآئی سی نے میانمارمیں روہنگیامسلمانوں پرٕڈھائے جانے والے مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY