میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مالدیپ نے میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیے،جبکہ ملائیشیا نے میانمار کے سفیر کو طلب کر کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر شدید احتجاج کیا۔

پاکستان سمیت ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا نے بھی روہنگیا مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات توڑے جارہے ہیں، جب تک میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے ظلم و ستم کو نہیں روکتی تعلقات بحال نہیں ہونگے۔
مالدیپ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں اور روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم رکوائے جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY