اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قانونی ماہرین کی ٹیم یمن کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کی تفتیش شروع کرے۔

اپنے ایک بیان میں رعد الحسین نے کہا کہ یمنی جنگ کے فریقین پر واضح کیا جائے کہ عالمی برادری اُن پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یمن کی جنگ میں اب تک پانچ ہزار سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور سویلین زخمیوں کی تعداد بھی نو ہزار کے قریب ہے۔ اس دفتر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان میں سے تقریباﹰ ساٹھ فیصد ہلاکتیں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں سے ہوئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY