روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک بھر میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں،وکلا وسول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا اور میانمار حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف سکھر عوامی اتحاد نے قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، جے یوآئی ف کی جانب سے بھی شہر میں ریلی نکالی گئی۔
بدین، کندھ کوٹ، کشمور، خیرپور، نواب شاہ، پڈعیدن سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
پنجاب میں گوجرانوالہ، سرگودھا، راجن پور سمیت کئی شہروں میں سیاسی ومذہبی جماعتیں، وکلاء اور سول سوسائٹی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پاراچنار، لکی مروت،صوابی،بنوں،چارسدہ،شبقدرسمیت متعدد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان میں نوشکی،خضدار سمیت کئی شہروں میں روہنگیا مسلمانوں سے زیادتی کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY