این اے 120 کا انتخابی معرکہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی انتخابی مہم بھی زوروں پر ہے۔ پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد ن لیگ پر برس پڑیں، کہتی ہیں حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، ساری رات بجلی نہیں آتی تو کہیں گیس بھی نہیں آتی۔

یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا، کہتی ہیں الیکشن کمیشن نے کوئی مؤثر کارکردگی نہیں دکھائی، غیرجانبداری کا مظاہرہ نہیں ہو رہا، کل عدالت جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY