بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی

0
1569

قائد اعظم محمد علی جناح قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے والے اپنے قائد کا 69واں یوم وفات پوری قوم انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی۔

گیارہ ستمبر بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کا دن ہے۔ وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا۔

تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی ساری زندگی بر صغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیے لیے صرف کر دی۔ ان کی پالیسی دیانتداری وایمانداری کی تھی۔ اگر ہم پاکستان کو محمد علی جناح کی پالیسی کے مطابق لے کر چلیں تو ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY