سعودی وزارت دفاع پر حملے کی سازش ناکام ، 2 ملزمان گرفتار

0
833

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ سکیوریٹی پریزیڈنسی نے سعودی وزارت دفاع پر حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق داعش تنظیم سے منسلک 2 یمنی باشندے احمد یاسر الکلدی اور عمار علی محمد کو جعلی دستاویزات سمیت اپنے ناپاک سازش کو پایہ تکمیل پہنچانے سے پہلے گرفتار کرلیا ، جبکہ ان سے تعاون کے شبہ میں 2 سعودی افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ سات سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 بیلٹ کو ضبط کرلیا گیا، جبکہ ریاض کے علاقہ الرمال میں ایک گیسٹ ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے جہاں ملزمان دھماکہ خیز مواد کو پہننے اور اور اڑانے کی مشقیں کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY