وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ اور قطرکا دورہ مکمل کرکے ترکیے پہنچ گئے

0
960

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیے کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ائیرپورٹ پر وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے “لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور خلیج کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں امن واستحکام کے لیےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر قطر اور دیگر خلیجی ملکوں پر حملوں کی مذمت کی۔

امن مشن کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے کل رات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن عمل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ ختم کرکے قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور امیر قطر کی ملاقات میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیج میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف اور قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پرزور دیا۔

شہباز شریف کا دورہ قطر:
اس س قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر وزیر مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی دی جب کہ وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ائیر پورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارےکو حفاظتی حصار میں لیا۔

قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں ائیر پورٹ تک چھوڑا جب کہ وزیر اعظم نے قطری قیادت اور پائلٹس کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

…………………………..

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور دو طرقہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے ایران امریکا مذاکرات سے متعلق گفتگو کی، خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچےتھے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY