ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدراتی محل میں وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر اردوان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 35 منٹ تک جاری رہا۔

ملاقات کے دوران ترک وزیرخارجہ چاؤش اوغلوبھی موجود تھے، تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف آج ترکی کے ایک روزہ دورے پر انقرہ پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ دورہ ترکی پر خطے کے متعلق امریکی پالیسی کے حوالے سے تیسرے مرحلے میں ترکی گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY