این اے 120: کلثوم نواز آگے، یاسمین راشد پیچھے، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج

0
116

پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز 45084 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 35453 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے فیصل میر نے 408، ملی مسلم لیگ کے یعقوب شیخ 253، جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری نے 57 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

…………………………….

پولنگ سٹیشنز 145کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز 37142 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 30332 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے فیصل میر نے 408، ملی مسلم لیگ کے یعقوب شیخ 253، جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری نے 57 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
حلقے میں سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس کے سات ہزار جوان تعینات تھے۔ داتا دربار پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ داتا دربار پر قائم کنٹرول روم سے سکیورٹی معاملات کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔
حلقے کے تمام 220 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ 39 پولنگ سٹیشنز پر پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ بھی کیا گیا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 321786 ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 120 میں دن بھر گہما گہمی رہی۔ ووٹنگ کے آغاز میں ٹرن آؤٹ کم دیکھنے میں آیا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں طویل ہوتی گئیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ بزرگ شہری بھی حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش رہے۔ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔
سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز تک لانے کیلئے خوب جتن کئے۔ ن لیگ کے متوالے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی دونوں اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے پرجوش نظر آئے۔
8:45 پی ایم: 145 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 38253 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:40 پی ایم: 135 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 37142 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30332 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:35 پی ایم: 129 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 36329 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30014 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:00 پی ایم: 82 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 26191 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 25105 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
7:48 پی ایم: 40 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 12226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 12027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
7:24 پی ایم: 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 10697 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 10001 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
6:35 پی ایم: 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 10220 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 9103 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
6:25 پی ایم: 23 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 7066 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 5626 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY