امریکا نے افغان دارالحکومت کابل میں گرین زون کی حدود بڑھائے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق گرین زون کی حدود کو امریکی سفارتخانے سے فوجی اڈے تک بڑھایا جائے گا، جن کے درمیان تقریباً ایک سو میٹر فاصلہ ہے۔

اس فوجی اڈے کو کابل سٹی کمپاؤنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اڈا امریکا کی سپیشل آپریشن فورسز کا ہیڈ کوارٹرز ہوا کرتا تھا۔ شہر کی صورتحال کی وجہ سے امریکی فوجیوں کو سفارت خانے سے اڈے تک جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے یہ منصوبہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکی فوج افغان دارالحکومت کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY