بلال اصل میں وہ لوگ عشق والے ہیں

0
1291

متاع آل پیمبر حسین زندہ باد
کمال حیدر صفدر حسین زندہ باد

جلال جعفر طیار و حضرت حمزہ
علی کے تیغ کے مظہر حسین زندہ باد

خدا سے میری سفارش کرینگے محشر میں
بہ نام قاسم و اکبر حسین زندہ باد

نبی کے دین کی خاطر دیار کربل میں
لٹاگئے ہیں بھرا گھر حسین زندہ باد

امام امن و مروت جو ہے زمانے میں
ہیں اس حسن کے برادر حسین زندہ باد

ہیں آپ خلق رسالت کا مظہرِ کامل
حبیب ساقی کوثر حسین زندہ باد

بلال اصل میں وہ لوگ عشق والے ہیں
جو کہہ رہے ہیں برابر حسین زندہ باد

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY