جرمن پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا رجحان چار سال قبل کے انتخابات کی طرح کا ہے۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ قبل از دوپہر ووٹنگ کا تناسب اکتالیس اعشاریہ ایک فیصد تھا، جو 2013ء کے انتخابات سے صفر اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہے۔
اس میں خطوط کے ذریعے ڈالے جانے ووٹ شامل نہیں ہیں۔ ماہرین کو امید ہے کہ اس برس ریکارڈ تعداد میں شہری اپنا حق دائے دہی استعمال کریں گے۔ 2009 ء کے انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب 70.8 فیصد تھا، جو اب تک کی سب سے کم ترین ووٹنگ کی شرح ہے۔












