ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینٹ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر میاں عتیق کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔
سینیٹ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے متعلق ایم کیو ایم کا اجلاس بہادآباد کراچی میں عارضی مرکز پر ہوا، جس میں میاں عتیق اور دیگر سینٹرز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں میاں عتیق سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ایک سینیٹر نے پالیسی کی خلاف ورزی کی ، جبکہ ہم نے پیپلز پارٹی کی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔
ہم اعتزاز احسن کی ترمیم کے ساتھ کھڑے ہیں، میاں عتیق نے اپنی غلطی مان لی، فاروق ستار نے بتا یا انھوں نے میاں عتیق کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY