ایفل ٹاور، 128سال میں 30کروڑ سیاحوں کی آمد

0
817

فرانس میں واقع ایفل ٹاور کی تکمیل کو  128سال مکمل ہوگئے جبکہ اس طویل مدت میں اسے دنیا بھر سے دیکھنے والوں کی تعداد 30کروڑ سے زائد ہوگئی۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

سن 1889ء میں بننے والا ایفل ٹاور پوری دنیا کے سیاحوں کے لئے آج بھی سب سے زیادہ دلکشی کا باعث ہے۔ پچھلے سال 58لاکھ سیاحوں نے ایفل ٹاور کا نظارہ کیا تھا۔
سیاحوں کی تعداد 30کروڑ ہونے کے موقع پر خاص تقریب کا انعقاد کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ جمعرات کو شام چھ بجے سے 11بجے تک 328سیڑھیاں چڑھ کر پہلی منزل تک پہنچنے والے 1500سیاحوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔

تقریب کے موقع پر پہلی منزل اور سب سے اوپر منزل پر موسیقی کی محفل سجائی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY