پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ، گرین کیپ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنالئے ہیں۔
کپتان چندی مل کی 155رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 419رنز پر آئوٹ ہوگئی، جواباًپاکستان کی طر ف سے سمیع اسلم اور شان مسعود نے دن کے آخری حصے میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی۔
شان مسعودنے 2چوکوں کی مدد سے 30 اور سمیع اسلم 4چوکے ذس لگاکر 31 رنز بنالئے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز 4وکٹ 227رنز پر شروع کی اور کپتان چندی مل 155رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔
روشن ڈکویلا اور یدیمتھ کرونارتنے نے بالترتیب 83 اور 93 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ،دوسرے دن کے بیشتر حصے میں پاکستانی بولرز کو وکٹ لینے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم 419رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم کو پویلین کی دکھادی۔
کپتان چندی مل سمیت سری لنکن بیٹسمینوں نے 2 دنوں کے دوران سست مگر مستقل مزاجی سے بیٹنگ کی ،لنکن ٹیم نے 152اوورز بیٹنگ کی۔
پاکستان کی طرف سےپہلی اننگز میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3،3 ،حسن علی نے 2 اور حارث سہیل نے ایک لنکن کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔












