شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے ایک اچانک حملے میں کم از کم تہتر سرکاری فوجی مارے گئے ہیں۔

داعش کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومتی فورسز کی مختلف چوکیوں پر یہ حملے صوبہ حمص کے وسطی علاقے السخنہ میں کیے گئے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں، جب ایک روز پہلے ہی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام منظر عام پر آیا تھا، جس میں داعش کے عسکریت پسندوں سے اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا کہا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY