ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روزکھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں8وکٹوں کے نقصان پر340رنز بنالیے، سری لنکا کا اسکور برابر کرنے کے لیے اسے مزید79درکار ہیںاور2وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے آج 266رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغازکیا، میزبان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور اظہر علی 85نز بناکر ہیراتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان سرفراز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 18رنز بناکر لکمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد عامر صرف 4رنز بناسکے، انہیں بھی لکمل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
آج آؤٹ ہونے والے چوتھے بیٹسمین یاسر شاہ صرف 8رنز بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے 4، لکمل نے 2جبکہ فرنانڈو اور پریرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔












