سپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی بیلٹ پیپرز اور باکس ضبط کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس ووٹروں کو کیٹیلونیا کے صدر مقام بارسلونا کے پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک رہی ہے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کیٹیلونیا کے رہنماء کارلس پوئیمونٹ نے پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپین کی طرف سے تشدد کا استعمال غیرمنصفانہ ہے اور وہ لوگوں کو روکنے میں ناکام رہے گی۔ سپین کی خودمختار ریاست کیٹیلونیہ کے حکام کہتے ہیں کہ بیلٹ باکس تیار ہیں اور ان کا اندازہ ہے کہ ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ریفرنڈم روکنے کا اعلان کر رکھا ہے اور عدالت نے بھی اس ریفرنڈم کو غیرقانونی قرارد دے دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY