احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم 9 اکتوبر کو پھر طلب کر لیا

0
776

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پر میاں نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی لیکن ان پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگلی سماعت میں نواز شریف کا مقدمہ الگ کر دیا جائیگا، 9 اکتوبر کو سماعت میں نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوگی، اسکے بعد اگلی کارروائی شروع کرینگے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف 8 بج کر 50 منٹ پر جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، نواز شریف کی گاڑی مرکزی دروازے سے براہ راست اندر داخل ہوئی۔ ان کی آمد سے قبل عدالت کے باہر خواتین سمیت لیگی کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔ سخت حفاظتی اقدامات کے باعث راجا ظفر الحق، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، طلا ل چوہدری، دانیال عزیز کو عدالت کے اندر نہیں جانے دیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہیں انصاف نہیں ملا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا وزیرداخلہ کو روکنا باعث تشویش ہے۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں۔ سماعت ملتوی ہونے کے بعد نواز شریف لیگی وزرا اور رفقا کے ہمراہ دوبارہ پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے نواز شریف اور دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے بھی نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث نواز شریف کے بچے اور داماد لندن میں ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY