کراچی میں خواتیں پر حملے کرنے والا نا صرف اب تک آزاد، بلکہ اب پہلے سے بھی زیادہ نڈر اورخطرناک ہوتا جا رہا ہے گلستان جوہر کے بعد بدھ کے روز اس نے گلشن جمال، ڈالمیا اور گلشن اقبال میں واردتیں کی اور مزید 5 لڑکیوں کو زخمی کرکے باآسانی فرار ہو گیا۔
پہلا واقعہ گلشن جمال میں پیش آیا، پولیس کے مطابق حملہ آور گھر کے سامنے خاتون کو زخمی کرکے فرار ہوگیا، دوسری واردات نیپاچورنگی کےقریب ہوئی ، چھرے کے وار سے اردو یونیورسٹی کی طالبہ زخمی ہوگئی۔
تیسری واردات ہوئی ڈالمیا کے قریب جہاں لڑکی پر چھری سے حملہ کیا گیا، ملزم سے ہر بار ایک قدم پیچھے پولیس ایک بار پھر چوک گئی، ملزم نے گلشن اقبال میں پارک سے گھر جانے والی لڑکی کو وار کرکے زخمی کردیا۔
دن کی پانچویں اور آخری واردات میں اس نے گلشن اقبال چورنگی کے قریب لڑکی کو نشانہ بنایا ۔ پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اور نجی اسپتال لے جایا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY