اسلامی طرزِ زندگی(9)۔۔۔۔ شمس جیلانی

0
760

ہم گزشتہ مضمون میں اس پر بات کر رہے تھے اسلام کے آنے سے سب سے زیادہ فا ئدہ خواتین کو ہوا کہ وہ کچھ نہیں سے سب کچھ ہوگئیں۔اگر اب بھی وہ شکر ادا نہ کریں۔ تو سورہ ابراہیم کی آیت نمبر 7کو ذہن میں رکھیں کہ جس میں اللہ سبحانہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ً اگر تم شکر کرو گے تو میں زیادہ دونگا اور اگر کفر کروگے تو میرا عذاب بھی شدید ہے ً ہم نے شکر کر نے کا طریقہ بھی بتا یاتھا۔ کہ پورے گھر کی ملکہ چونکہ ماں ہے یہ خود کو ایسی بنا ئے کہ جس کے پیروں کے تلے جنت زیب دے۔ یعنی وہ اپنے کردار کو اتنا اونچا رکھے کہ ہر اجنبی کو بھی گھر میں داخل ہوتے ہوئے یہ احساس ہو جا ئے کہ یہ مسلمان کاگھر ہے؟ اس میں کسی دوسرے کا تشبہ نہیں ہو ناچا ہیئے حضورﷺ نے ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ اپنے صحن کوصاف رکھو؟ انہوں نے کچھ قوموں کی نشادہی بھی فر ما ئی کہ ان قوموں کے صحن گندے ہو تے ہیں؟ جیسے کہ مسلمان کی پہچان یہ ہے کہ اسے دیکھ کر اللہ یادآجا ئے۔اسی طرح ایک مسلمان خاتون کو دیکھ کر اسلام یاد آجائے؟اگر گھر اور خاتون ِ خانہ یہ تاثر نہیں پیدا کرر ہیں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ گھر کی ملکہ اپنی ڈیوٹی پوری طرح ادا نہیں کر رہی ہیں۔اگر گھر گندہ ہے تو مالک بھی اپنے آپ کو بری الذمہ نہ سمجھے؟ اس لیئے کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔؟ہم نے گزشتہ مضمون میں یہ بتایا تھا کہ حضورﷺ امہات المونین کاہاتھ بٹایا کرتے تھے آپ آگے چل کر پڑھیں گی۔ کہ جو قرآن اور احادیث کا ذخیرہ آرہا ہے۔ ہر ہر بات کا خاتمہ صفائی پر ختم ہوتا ہے۔ اس کے ذریعہ آپ کو معلوم ہو گا کہ اسلام کردار کی صفائی،کپڑوں کی صفائی۔ جسم کی صفائی اور دل اور روح کی صفائی ان سب پر کتنا زوردیتا ہے چونکہ حضور ﷺ جس کام کے کر نے کا حکم دیتے تھے اسے پہلے خود کرکے دکھاتے تھے۔
پردے کے احکمات۔ شاید آپ لوگوں کے لیئے یہ بات دلچسپی کا باعث ہو کہ پردے کے احکمات مردوں کے لئے پہلے نازل ہو ئے جوکہ سورہ نور کی آیت نمبر30 سے ثابت ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے جو پہلی آیت اس سلسلہ میں نازل فر مائی تو حضورﷺ سے فرمایا کہ اے نبیﷺ! ایماندار مردوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھیں اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اس میں صفائی ہے۔اور جو کچھ وہ کرتے ہیں ہم جانتے ہیں۔ ا س پر سب سے پہلے حضور ﷺ نے عمل فرمایا اور اپنے ا ٓ خری وقت تک عامل رہے۔
اس کے بعد سورہ نور کی ہی آیت نمبر 31 میں خواتین کے لیئے پردے کا حکم ہے۔اس میں پوری تفصیل ہے کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ اگر خود پڑھ لیں مع تفسیر کے تو علامہ ابن ِکثیر ؒ نے بہت سے صفحے لکھے ہیں۔ جن میں بہت سی معلومات ہیں ان سے بہنوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔۔دوسرا سب سے اہم مسئلہ خواتین کے گھر سے باہر نکلنے پر ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ راوی ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ عورتوں کا باہر کوئی حصہ نہیں ہے۔مگر بہ حالت اضطراری،مجبوری۔ اس کو بھی اس سے مشروط فرمادیا ہے کہ کہ اگر باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ خلط ملت نہ ہونے پائے سڑک کے کناروں پر چلیں بیچ سڑک پر بھی نہ چلیں۔(طبرانی)
عورتوں کیساتھ تنہائی میں ملنے کی جازت انہیں دی ہے جومحرم ہیں۔ ان رشتوں کا قرآن نے میں تفصیل سے ذکرہے۔(بخاری ملم ترمذی) اب رہی اضطراری کیفیت اور مجبوری۔ اس پر علماء کے اجتہاد سے کوئی صورت نکل سکتی تھی وہ متحد نہیں ہیں اور انکا کوئی مرکزی ادارہ کوئی نہیں ہے جس کی بات سب مانتے ہوں؟ لہذا کوئی جرا ئت نہیں کریگا۔اس لیئے میرا مشورہ یہ ہے خواتی زیادہ سے زیادہ قرآن اور احادیث کا مطالعہ کریں اور کوئی حل نکالیں۔میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا؟

SHARE

LEAVE A REPLY