جاپانی شہر ہیروشیما میں ایٹم بم گرائے جانے کے 72 برس گزرنے پر جاپان میں خصوصی یادگاری تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

ٹھیک 72 برس قبل آج ہی کے دن اس شہر پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ جاپان وہ واحد ملک ہے، جسے سن 1945ء میں جوہری حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پیروشیما میں امن یادگاری پارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا کہ جاپان دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممالک کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY