جنوبی امریکا کے ملک وینزویلاکےدارالحکومت کراکس میں گیس دھماکے کے نتیجے میں17 افرادہلاک ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں،خبرایجنسی کے مطابق دھماکاایک کلب میں آنسوگیس ڈیوائس پھٹنےسےہوا۔
ادھر مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں دم گھٹنےسے ہوئیں،اس واقعے میں پانچ افرادزخمی ہوئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکےکےوقت کلب میں 500 سے زائد افرادموجود تھے، آنسوگیس ڈیوائس دوگروپوں میں جھگڑے کےدوران پھٹا۔ پولیس نے7 افرادکوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔












