پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوارہے ہیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں جاوید میاں داد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بولیاں لگانے والے امیدواروں کو مخاطب کرکے کہاکہ آپ پیسے لے کر پاکستان کو کیسے سنبھالوں گے ؟اس وقت حکومت بنانا مشکل بناہوا ہے۔
جاوید میانداد نے یہ بھی کہا کہ کیا امیدواروں نے اس لئے ووٹ لئے تھے کہ وہ اپنے فائدے کے بارے میں سوچیں؟آپ کو تو اچھے کام کرنا چاہییں ۔
سابق قومی کرکٹر اپنا پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے رو پڑے اور کہا کہ کسی کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی پلان ہےسوائے پیسے کے ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب اوپر سے نچلی سطح کا کیا جائے ۔












