سعودی ٹیلی وژن العربیہ کے مطابق ریاض حکومت نے روس سے ایس چار سو ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
روسی روزنامہ بزنس ڈیلی کے مطابق ان ہتھیاروں کی مالیت تین ارب ڈالر سے زائد ہوگی۔ قبل ازیں فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے وزیر برائے توانائی الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ اس دورے میں توانائی کے حوالے سے تین ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے بھی کیے جائیں گے۔
سعودی شاہ سلمان اپنے پہلے اور تاریخی دورے پر اس وقت ماسکو میں ہیں۔












