لندن میں مقیم خصوصی بچوں کی ماہر تعلیم فرزانہ نقوی سرطان کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد چھ اکتوبر کی شام سینٹ پیٹر ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

فرزانہ نقوی لندن کے عزا خانے حُسینی مشن ہانسلو کے سابق سیکرٹری محمد نقوی کی اہلیہ تھیں اور پسماندگان میں ایک بیٹا ارم عباس نقوی چھوڑا ہے جو دبئی میں مقیم ہے اور مرحومہ کی تدفین کا فیصلہ بیٹے کی آمد پر کیا جائے گا

فرزانہ نقوی کے بہن بھائیوں میں علی کاظم صوبہ پنجاب میں ایل ڈی اے کے ڈی جی سمیت اعلی انتظامی عہدوں پر رہے ہیں جبکہ ایک بھائی علی حسنین امریکہ میں مقیم سابق بینکر اور ایک سہیل عباس نفسیات کے ڈاکٹرکینڈا میں مقیم ہیں

انکی بہن ڈاکٹرنیئرعباس کینڈا میں مقیم چائلڈ سائیکالوجسٹ ہیں

مرحومہ فرزانہ نقوی دنیا بھر میں مقبول پاکستانی پاپ گروپ نوری کے علی نور اور علی حمزہ کی پھوپھی ہیں

فرزانہ نقوی کو مقامی کیمونٹی میں اپنے مزاج اور امدادی کاموں کی وجہ سے نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا

عالمی اخبار کا ادارتی عملہ انکے انتقال پر انکے شوہر محمد نقوی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور انکی مغفرت کے لیئے دعا گو ہے

SHARE

LEAVE A REPLY