پی آئی اے کی سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، انجن میں فنی خرابی اور کارگو سیکشن میں آگ لگنے پر طیارے کی لاہور ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ 300 سے زائد مسافر محفوظ رہے، امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، مسافروں کومتبادل طیارے پر 12 بجے ریاض بھیجاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکورٹ سے سعودی عرب کے شہر ریاض کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 نے اُڑان بھری، طیارے میں 300 سے زائد مسافروں سوارتھے، پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کا ایک انجن فیل ہو گیا اور کارگو سیکشن میں آگ بھڑک اُٹھی، جہاز کے پائلٹ نے فوری لاہور ائیرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا جس پر سول ایوی ایشن نے ہنگامی لینڈنگ کی تیاری کرلی،

رن وے کو کلیئرکرا کے ریسکیو کی گاڑیاں لگا دی گئیں اور پھر طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ حساس اداروں کے اہلکاروں اور ریسکیو عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا، تمام مسافروں کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، نصف گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY