کل بھی ایران پر شدید حملے کیے تھے اور آج بھی کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی

0
767

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل بھی ایران پر شدید حملے کیے تھے اور آج بھی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو بامعنی ہو اور مؤثر ثابت ہو‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اصولی طور پر جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہو چکا ہے، تاہم اس معاہدے پر ابھی دستخط ہونا باقی ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی تھی، پاکستان اب بھی ایران معاملے پر کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف اچھے دوست اور بہترین شخصیات ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY