روسی سفارت خانہ کویت میں گا ھے بگاھے نامور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش ھوتی ھے
بعض شہکار اتنے دلکش اور زندگی اور حقیقت سے قریب تر ھوتے ھیں کہ لگتا ھے خالق حقیقی کسی لمحہ ان میں روح پھونک دے گا

shaheen kuwait musawar3

یہ وصف ہی تو بلاشبہ کسی فنکار کا کمال ھوتا ھے

میں نے اور میرے شوہر اشرف علی نے کویت میں ایسی ہی ایک مصورانہ محفل میں شرکت اور ان زندہ فن پارون کے درمیان وقت گزارا

shaheen kuwait musawar2

چلتے چلتے ایک روسی مصور کا یہ واقع بھی سنتے چلیں

کہانیوں اور فلموں میں بالوں بھرے برفانی انسان ’ییٹی‘ یا بگ فوٹ کا تذکرہ جا بجا ملتا ہے جو روس یا ہمالیائی برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے جب کہ خلائی مخلوق کی طرح دنیا میں سیکڑوں افراد نے اسے دیکھنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اب ایک روسی مصور آندرے لیوبشینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف برفانی انسان کو دیکھا بلکہ اس کی تصویر بھی بنائی ہے۔

روسی مصور نے بتایا کہ وہ روس کے سرد ترین اور دوردراز علاقے کیمروفو میں تھے کہ اچانک ان کا سامنا ’’ییٹی‘‘ سے ہوا اور یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ وہ خوفزدہ بھی نہ ہوسکے۔ مصور کے مطابق وہ مخلوق سوچنے کی صلاحیت رکھتی تھی اور ان سے بات کرنا چاہتی تھی اور اس کا قد 2 سے ڈھائی میٹر تک تھا، بدن پر گہرے براؤن بال تھے اور ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس پر بال لپٹے ہوئے تھے جب کہ اس کی آنکھیں ہوبہو انسانی آنکھوں جسی تھی۔

snowman by russian painter

مصور کا کہنا تھا کہ اس کے چہرے پر انسانوں کے طرح محسوسات تھے اور اس کی آنکھیں کچھ کہہ رہی تھیں اس نے کچھ آوازیں نکالیں جسے وہ نہ سمجھ سکے لیکن اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو ٹیلی پیتھی کی طرح تھی جس میں لوگ اپنی سوچ سے رابطہ کرتےہیں۔ مصور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس کا نام پوچھا تو اس نے صرف ایک جملہ ہی ادا کیا جو ’’تابان‘‘ تھا جو سائبیریا میں بولی جانے والی زبان ’’شور‘‘ کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے ’’وہ‘‘ جسے دریافت نہ کیا جاسکا۔

روسی مصور نے سائبیرین اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کو عجیب لگے گا لیکن میں جسمانی اور دماغی طورپر بالکل تندرست ہوں اورشراب نوشی یا کوئی دوسرا نشہ نہیں کرتا۔ مصور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لکڑی کے ایک ٹکڑے پر اس برفانی انسان کی تصویر بھی بنائی اوراس دوران وہ عفریت سکون سے بیٹھا رہا۔

مقامی افراد کے مطابق یہ مصور علاقے میں معروف ہے اور اچھی شہرت رکھتا ہے اس کے دعوے کے بعد روس میں ہومنولوجی کے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ اور ییٹی اور برفانی انسانوں کے ماہر آئیگور برٹسے کے مطابق اس علاقے میں کم ازکم 30 برفانی انسان پائے جاتے ہیں اورشاید یہ ان کی کوئی کالونی ہے اورآخری باراسے 2011 میں دیکھا گیا تھا

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY