امریکی اتحادی طیاروں کی جانب سے دریائے فرات کے کنارے واقع شہر رقعہ پر بمباری کی گئی، جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔
بمباری سے داعش کے کئی کارکن زخمی بھی ہوئے۔ فضائی حملے کے بعد درجنوں خواتین اور بچوں نے مساجد میں پناہ لی۔ ادھر امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیمو کریٹک فورسز بھی سر گرم ہو گئیں۔
ایس ڈی ایف کے اہلکاروں نے رقعہ سے متعدد افراد کو داعش کے حمایتی ہونے کے الزام میں پکڑ کر تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا












