چودہ اکتوبر دوہزار سترہ ہفتے کے روز کی شام 4 بجے سڈنی کے بینکس ٹاون  آرٹ سینٹر میں مقامی مصور شاہد ملک ، عائشہ گیلانی اور شازیہ عمران کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹگز کی نمائیش ہوئی ۔ جس کا اہتمام ادارہ ” کوچہ ثقافت”  نے کیا تھا اور افتتاح پاکستانی سفیر محترمہ نائلہ چوہان نے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نمائیش کا نام ” کلرز آف لو ” یعنی محبتوں کے رنگ تھا جس میں ہر شعبہ ہائے فکر کے لوگوں نے بہت محبت سے شرکت کی ۔۔ یہ نمائش دو روز یعنی اتوار شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

sydney exibition2

پہلے روز کی تقریب انتہائی پروقار تھی جس میں فنون لطیفہ کی صنف ادب اور نشریات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی جن میں معروف ادیب و شاعر جناب اشرف شاد اور ریڈیو ایس بی ایس کے میزبان ، ناول نگارریحان علوی بھی شامل تھے ۔

sydney exibition3

پاکستان کی نمائیندگی کرنے والی عظیم اداکارہ عظمی گیلانی اور ان کے بیٹے بھی اس تقریب میں شامل تھے ۔ اس کے علاوہ سفارتی عملے میں ڈپٹی قونصلیٹ محترمہ بشری سلام بھی موجود تھیں ۔تقریب میں نشریات اور پریس کے افراد بھی شامل رہے جن میں عالمی اخبار کی نائب مدیرڈاکٹر نگہت نسیم، اخبار ”  ہم وطن ” کے انچارج  راجہ تاثیر ،  “صدائے وطن ” سے جناب ظفر حسین اور رابطہ میگزین سے محمد منیر نے شرکت کی اور اس اہم پاکستانی تقریب کی جھلکیاں کیمروں اور کاغذوں میں قید کرتے رہے ۔

sydney exibition4

پاکستانی ثقافت سے سجی اس تقریب میں دیگر افراد کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی خوشی سے شرکت کی ۔ اس تقریب کے میزبان جناب  جاوید نظر تھے جو ادبی اور ثقافتی تنظیم “ کوچہ تقافت “ کے روح رواں ہیں اور ایسی اہم اور منفرد تقاریب کے انقعاد کے لئے سڈنی میں اپنی خاص پہچان اور شہرت رکھتے ہیں ۔

جناب جاوید نظر نے مقامی مصوروں کے فن پاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ان اہم مصوروں کو بھی شامل رکھا گیا  جو اس صنف میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں جن میں ” صادقین ، عبدالرحمن چغتائی ، شاکر علی کے فن پارے شامل تھے ۔ تقریب میں شام کی پرتکلف چائے کا اہتمام بھی تھا ۔ جس کا لطف لیتے ہوئے تقریب کے شرکاء مصوری پر بات کرتے رہے اور ساتھ ساتھ فن پاروں کو سراہتے ہوئے شازیہ عمران ، شاکر ملک اور عائشہ گیلانی کو مبارکباد بھی دیتے رہے ۔

اس خوبصورت تقریب کے انقعاد کے لئے ادارہ ” کوچہ ثقافت” کے روح رواں جناب جاوید نظرکی محنت بلا شبہ قابل ستائیش ہے ۔ ادارہ عالمی اخبار انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ پاکستانی کے سافٹ امیج  یعنی مثبت رخ کو پیش کرنے میں پیش پیش رہیں گے ۔

سڈنی ، آسٹریلیا

SHARE

LEAVE A REPLY