روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

روسی سفارت خانے کے مطابق صدرپیوٹن نے صدرعارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔

روسی صدر کا کہنا تھاکہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بارپھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کردیا، مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY