فرانس اور برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سن دو ہزار پندرہ میں ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پر کاربند رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر کی طرف سے اس معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

قبل ازیں یورپی یونین نے بھی امریکی صدر کی پالیسی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ایرانی جوہری ڈیل کے پیچھے کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے واضح طور پر کہا کہ اس معاہدے کے حوالے سے ایران اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY