اقوام متحدہ نے ایڈز کا باعث بننے والے خطرناک وائرس ایچ آئی وی کے تیز رفتار پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یورپی ممالک سے مشترکہ طور پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق ایچ آئی وی اور ایڈز سے نمٹنے کے حوالے سے یورپ کو افریقہ سے بھی زیادہ بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر روس، مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔
سن دو ہزار دس سے سن دو ہزار سولہ تک نئے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نوے ہزار تک پہنچ گئی۔












