موریتانیہ یا اسلامی جمہوریہ موریتانیہ (عربی: الجمهورية الإسلامية الموريتانية، جسے اردو میں موریطانیہ بھی لکھتے ہیں۔
شمال مغربی افریقہ کا ایک اسلامی ملک ہے جہاں عربی اور فرانسیسی بولی جاتی ہے۔
فرانس سے 1960ء میں آزاد ہونے والے اس ملک کی آبادی 2005ء کے تخمینے کے مطابق 3,069,000 اور رقبہ 1030700 مربع کلومیٹر ہے۔













