ملائیشیا میں ہونے والے قبل ازوقت عام انتخابات میں سابق وزیراعظم اور ’جدید ملائیشیا‘ کے بانی مہاتیر محمد کو اپنی نشست ہار گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 97 سال کی عمر میں بھی مہاتیر محمد نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم اپنے حلقے میں محی الدین اتحاد کے مقابلے میں نشست ہارگئے۔
مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں وہ 53 سال بعد ہارے ہیں۔
مہاتیر محمد 4566 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر رہے اور اس شکست کے بعد سابق وزیراعظم کی سیاست سے کنارہ کشی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کی222 میں سے177 نشستوں کےووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور اپوزیشن رہنماانور ابراہیم کے اتحاد کو 61 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔
وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پرکامیابی ضروری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمراں اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔













