چیمپئنز لیگ میں فٹبالرز کے دلکش کھیل نے شائقین کے دل جیت لیے۔ سپین کی ریال میڈرڈ کا انگلش کلب ٹاٹنہم سے مقابلہ ہوا۔

میڈرڈ میں شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی۔ ٹاٹنہم کی جانب سے واران نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔ ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے پینالٹی کک پر گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا اور پھر فائنل سیٹی تک یہی سکور رہا۔

چیمپئنز لیگ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب نیپولی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY