میں خدا کی وہ کڑواہٹ ہو ں
جس کا ذائقہ تمہارے لمس نے بدل دیا
تم مجھے آنکھ سے با ہر نہیں نکلنے دیتے …
دیکھو۔۔۔ سا ل کی انگیٹھی میں
گزرتے لمحے کوئلوں کی طرح سلگ رہے ہیں
اور وہ پھول جو ہماری قبروں سے ہجرت کر گئے تھے
محبت نے ان کے کیسے نام رکھ دیئے
ہم روشنی کے ممنو عہ علا قوں میں
اپنی ہتھکڑیو ں کے لئے سرخ تصویریں ڈھونڈتے ہیں
یہ تعلق بھی سرخ دائرہ ہے
تم نے مجھے چاند سے خالی منڈیرو ں پر
دیا بنا کر رکھ دیا
میں تمہارے عکس کی لو میں تھر تھرا تے خواب کو
آسماں ہوتے دیکھتی ہو ں
تو رات کی دیوارو ں پر میری آ نکھیں
دیوانہ وار رقص کرنے لگتی ہیں
میں نے زندگی کو نمکین پا نیوں سے لکھا تھا
تو میری قبر کو تمہارے نام کی تختی ملی ہے !!












