مڈغاسکر میں طاعون، ہلاکتیں ایک سو کے قریب پہنچتی ہوئی

0
748

افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد چورانوے تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے سے منسلک افریقی ہنگامی صورت حال کی سربراہ ڈاکٹر ابراہیما سوکو فال کے مطابق اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1150 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈاکٹر سوکو فال نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے طاعون کی وبا پر قابو پانے کے لیے طاقتور اینٹی بائیوٹک ادویات کی ترسیل جاری ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت نے عالمی سطح پر طاعون کی وبا کے پھیلنے کا انتہائی کم خطرہ ظاہر کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY