عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

0
707

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنگ شروع ہوئی تو میرے کنٹرول میں ہوگی اور نہ نریندر مودی کے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل سے جو صورتحال بنی اس پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی تھی ،ہم بھارت سے پوری طرح تعاون کیلئے تیار تھے،ہم نے پہلے انتظار کیا پھر ایکشن لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف اس لئے کارروائی کی کہ یہ بتانا تھا کہ ہم بھی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں،دو بھارتی فوجی طیاروں نے ہماری حدود کی خلاف ورزی کی اور ہم نے ایکشن لیا،دہشت گردی پر مذاکرات کے لیے پاکستان تیار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت سے سوال ہے کہ جو ہتھیار پاکستان اور بھارت کے پاس ہیں کیا ہم غلط اعدادوشمار کے متحمل ہوسکتے ہیں؟

SHARE

LEAVE A REPLY