پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، یہ سہولت پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں پر ہوگی۔
پی آئی اے کے یہ رعایتی کرایے 28 دسمبر تک موثر رہیں گے، یورپ کے لیے مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی آئی اے نے نئی رعائتی کرایوں سے متعلق آگاہ کیا، بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپےکی کمی اور مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے جبکہ کابل کے لیےکرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔












