ٹائی ٹینک سے لکھا گیا امریکی مسافر کا خط

0
1024

امیر ترین شخص ہمارا ہمسفر، دوسروں سے مختلف نظر نہیں آتا، جہاز محل نما ہوٹل، بدھ کو نیویارک پہنچ جائینگے۔ مسافر کی ماں کو خط کی تحریر، اگلے ہی دن جہاز غرق ہو گیا۔

یاد رہے کہ 1912ء میں غرق ہونیوالے بدقسمت جہاز ٹائی ٹینک سے لکھا گیا امریکی مسافر کا خط ایک لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ کی ریکارڈ بولی پر نیلام ہو گیا۔ یہ خط الیگزینڈر اوسکر ہولورزن نامی مسافر نے 13 اپریل 1912ء میں اپنی ماں کو ٹائی ٹینک کی سٹیشنری پر لکھا۔ خط میں مسافر نے ٹائی ٹینک کو ایک محل نما ہوٹل قرار دیا۔ کروڑ پتی تاجر جان جیکب آسٹر سے جہاز میں ملاقات کا بھی ذکر کیا جو کہ امیر کبیر ہونے کے باوجود اسے عام آدمی لگا اور لکھا کہ جان جیکب دوسروں سے مختلف نظر نہیں آتا۔

خط میں امریکی مسافر نے اپنی والدہ کو پیغام دیا کہ حالات معمول کے مطابق رہے تو ہم بدھ کو نیویارک پہنچ جائیں گے۔ تاہم اگلے روز ہی برطانوی جہاز ٹائی ٹینک برف کے تودے سے ٹکرا کر سمندر میں غرق ہو گیا۔ حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ الیگزینڈر اوسکر ہولورزن اپنی بیوی کے ہمراہ ٹائی ٹینک پر نیویارک جا رہا تھا۔ حادثے میں اس کی بیوی بچ گئی۔
خط بعد ازاں اس کے جسم سے ملا جو کہ اس کی ماں کو دے دیا گیا۔ آکشن کمپنی کے مطابق خط کے زیادہ تر الفاظ آسانی سے نہیں، مگر پڑھے جا سکتے ہیں، تاہم وہ اچھی حالت میں نہیں ہیں۔ آکشنر نے خط کے خریدار کا نام بتانے سے گریز کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY