ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ کے اُن الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے، جن کے مطابق ایران یمن میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کی راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی پرزور انداز میں مذدمت کی ہے جن کے مطابق تہران حکومت یمن کی حوثی ملیشیا کی مدد کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے مسلح تنازعے میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ایسے بیانات کے تسلسل سے اُس حلقے کی احساسِ ذمہ داری میں کمی واقع نہیں ہوتی جو روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY