قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اورینٹ کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوگئے۔
ان کا کہنا ہےکہ سری لنکن ٹیم کی آمد خوش آئند ہے، امید ہےکہ دیگرممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی کرکٹ میچ ہونے چاہئیں۔
بوم بوم آفریدی لاہور میں ملتان روڈ پر واقع اورینٹ کمپنی پہنچے، جہاں ان کی اورینٹ کمپنی سے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، شاہد آفریدی کو اورینٹ کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔
شاہد آفریدی کا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورینٹ ایک بڑی کمپنی ہے، وہ اورینٹ کے تعاون سے کرکٹرز کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے۔
میڈیا سے گفتگومیں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔
انہوں نےسری لنکن ٹیم کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہرکی کہ باقی ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔
اورینٹ الیکٹرونکس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ میاں عبدالرحمٰن طلعت کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی ان کے ساتھ مل کر کام کر یں گے، یہ ان کیلئے بڑے فخر کی بات ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY